Rajni Kant ki film 2.0 nay tamam record toor diye.



ممبئی (نیوزڈیسک) رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 نے باکس آفس پر بھارت میں 85کروڑ سمیت دنیا بھر 

سے 110 کروڑ روپے کما لئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسے سپراسٹار رجنی کانت اور فلمساز شنکر کی سب 

سے بڑی اوپننگ قرار دی جا رہی ہے۔ریلیز کے پہلے ہی روز فلم کے ہندی ورژن نے سوا 20 کروڑ روپے 

کمائے۔550کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم پہلے ہی سٹیلائٹ، ڈیجیٹل 


اور ڈسٹری بیوشن حقوق سے 370کروڑ روپے کما چکی ہے۔فلم بھارت میں 7 ہزار اسکرینز سمیت دنیا بھر میں 

ساڑھے 10ہزار اسکرینوں پر دکھائی جارہی ہے جبکہ فلم ’باہو بلی 2‘ دنیا بھر میں 9 ہزار اسکرینز کی زینت بنی 

تھی۔سائنس فکشن فلم 2.0میں رجنی کانت اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی 

اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔
Rajni Kant ki film 2.0 nay tamam record toor diye. Rajni Kant ki film 2.0 nay tamam record toor diye. Reviewed by Raaztv on December 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.