Sab Ko Nawaz SHarif Kay Faislay Ka Intezar | Raaztv



اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کیس کا 

فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی آج کے حوالے سے کوئی خاص مصروفیات نہیں ہیں اور وہ 

اپنے کام معمول کے معاملات ہی نمٹائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج نواز شریف کے فیصلے کا دن ہے لیکن 

وزیراعظم عمران خان نے آج بھی طے شدہ شیڈول موخر نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہےوزیر اعظم عمران خان 

کئی محکموں سے متعلق آفیشل فائلز اور دیگر دفتری امور معمول کے مطابق نمٹائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 

سے آج اتحادی جماعتوں، کچھ کابینہ ارکان ، پارٹی اورحکومتی عہدیدار ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ احتساب 

19عدالت نے نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ گذشتہ ہفتے  

دسمبر کو محفوظ کیا تھا ریفرنسز کا فیصلہ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فریقین کے حتمی دلائل 

مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک آج دوپہر 2 بجے کے بعد العزیزیہ 

اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے۔عدالتی ذرائع کے مطابق معززجج نے ریفرنسز پر فیصلہ لکھ 

لیا ہے اور اب حتمی فیصلے کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نواز شریف نے خود احتساب عدالت جا کر 


فیصلہ سننے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ نوازشریف کی آمد کے پیش نظر احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے 

غیرمعمولی انتظامات ہیں اور متوقع طور پر نوازشریف کو عقبی گیٹ سے عدالت میں لایا جائے گا. عدالت کے 

باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جبکہ نوازشریف کی قیام گاہ کے باہر بھی کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں 

کی بڑی تعداد موجود ہے جو نوازشریف کے ساتھ قافلے کی صورت میں احتساب عدالت روانہ ہوں گے۔
Sab Ko Nawaz SHarif Kay Faislay Ka Intezar | Raaztv Sab Ko Nawaz SHarif Kay Faislay Ka Intezar | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.