What was the response to Prime Minister Imran Khan's offer to India from New Delhi.



اسلام آباد(ویب ڈیسک )سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، نئی دہلی کے منفی رویے کے باوجود 

ہمسایہ ممالک کے امن کی کوششیں جاری رکھے گا اور انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں 

پاکستان کی حمایت کی جائے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ 

انسٹیٹیوٹ (آئی پی آر آئی ) کی جانب سے ’جنوبی ایشیا میں تنازع اور تعاون میں عالمی طاقتوں کا کردار‘ کے 

عنوان سے منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے 

کوششیں جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔بھارت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے 

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی نفرت کو ہوا دے رہا ہے اور دشمنی کو پروان چڑھا رہا ہے، یہ نہ صرف 

پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے جنوبی ایشیا کی ترقی اور امن میں بھی 

رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ پاکستان کی جانب سے سکھوں کے 

مقدس مقام کے لیے کرتارپور راہداری کھولے جانے کے مثبت اقدام کو بھارت نے اپنی اندرونی سیاست 

چمکانے کے لیے متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن اسلام آباد نے بھارت کا منفی رویہ نظر اندار کرتے ہوئے 

مثبت رہنے کا فیصلہ کیا۔بھارت سے متعلق نئی حکومت کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہا 

انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ 

اگر وہ ایک قدم آگے بڑھیں گے تو پاکستان تعلقات میں بہتری لانے کے لیے 2 قدم آگے بڑھے گا۔ان کا 

مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو ارسال کیے جانے والے خط میں 

دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پر گفتگو شنید کا عندیہ دیا تھا تاہم ہمیں اس قسم کا ردعمل موصول نہیں 

ہوا جیسا کہ ہونا چاہیے تھا۔سیکریٹری خارجہ نے نئی دہلی کی جانب سے’ فوج کو جدید بنانے کے لیے بے پناہ 

اخراجات‘ کرنے پر بھی تنقید کی اور عالمی طاقتوں کی جانب سے اس میں مدد فراہم کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔


انہوں نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کےمابین 2 پلس 2 ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں بھارت کو امریکا 

کے حساس فوجی ساز و سامان تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے روس کی جانب سے 

بھارت کو ایس-400 میزائل فراہم کرنے کے معاہدے پر ہلکی پھلکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے 

میں طاقت کا توازن متاثر ہوگا۔
What was the response to Prime Minister Imran Khan's offer to India from New Delhi. What was the response to Prime Minister Imran Khan's offer to India from New Delhi. Reviewed by Raaztv on December 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.