3 se 5 marla ka ghar kitnay me milay ga? | Raaztv



لاہور(نیوزڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا 

ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھروں کی قیمت طے کر دی گئی ہے۔جس کے تحت 3مرلے کا گھر ساڑھے 16لاکھ سے 17 لاکھ روپے میں ملے گا جب کہ 5مرلے کا گھر 21سے 23 لاکھ روپے کا ملے گا۔پنجاب 

ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھر قرعہ اندازی کے 

ذریعے سے دئیے جائیں گے۔جب کہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی 

نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل 

تک پہنچانے کے لیے متعلقہ محکمہ کی استعداد کارمیں اضافہ بہت ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے 

کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا 

فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں مزید بہتری لائی 

جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں 

ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت سستے 


گھروں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان شہروں میں ہاؤسنگ سکیموں کے لے آؤٹ پلانز اور پی سی-II تیار کیے 

جا چکے ہیں اور جلد یہاں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں فیصل آباد، بوریوالہ اور لیہ میں 

ہاؤسنگ منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 50لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا 

تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ایک کروڑ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،بے گھر 

افراد کیلئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔
3 se 5 marla ka ghar kitnay me milay ga? | Raaztv 3 se 5 marla ka ghar kitnay me milay ga? | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.