Amarti Wali Ahad Ka Dora Pakistan | Raaztv



اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر 

کیا جارہا ہے۔اماراتی ولی عہد اپنے دورے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 4 ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے والا ہے۔جس وقت پاکستان 

تحریک انصاف کی حکومت برسر اقتدار آئی تو پاکستان کو شدید معاشی بحران کا سامنا تھا جس کے بعد پاکستان 

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف جانے کا اعلان کیا گیا تاہم اپوزیشن کے دباو پر حکومت 

اپنے اس ارادے سے باز رہی تاہم اس نے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے دوست ممالک کی جانب رجوع 

کرنے کا فیصلہ کیا اس کے لیے پاکستان نے پے در پے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین کے 

دورے کیے ۔اس میں پاکستان کو سعودی عرب میں خاصی کامیابی ملی اور سعودی عرب نے اربوں ڈالر کے 

امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا جبکہ 

چین نے بھی پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے کے لیے بھرپور مدد کا اعلان کیا۔تاہم اس حوالے سے تازہ 


ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کو سفارتی اعتبار سے ایک اور بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔ شیخ محمد بن زید بن سلطان 

النہیان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اماراتی ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا 

وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر اماراتی ولی عہد کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائے جانے کا 

امکانہے۔ممکنہ طور پر اماراتی ولی عہد بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔
Amarti Wali Ahad Ka Dora Pakistan | Raaztv Amarti Wali Ahad  Ka Dora Pakistan | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 03, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.