Barf Bari Ka Naya silsila shoro | Raaztv



اسلام آباد(نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش 

گوئی کی ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے ۔مالاکنڈ ،ہزارہ ، 

گلگت بلتستان ، کشمیر ، مری ، اور دوسرے علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 

کوہاٹ اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ وفاقی دارلحکومت میں آج صبح سیاہ 

بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بدھ کے 


روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑنے کاامکان ہے ۔جہاں درجہ 

حرارت منفی 5سے بھی نیچے جا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں 

موسم ابر آلود رہے گا۔ سردی کی لہر کی وجہ سے مری میں گزشتہ دنوں کی طرح مری میں برفباری کا سلسلہ 

شروع ہو جائیگا
Barf Bari Ka Naya silsila shoro | Raaztv Barf Bari Ka Naya silsila shoro | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 16, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.