Dollar mazed sasta ho gaya.



کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے جبکہ 

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں 

امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت 

خرید138.88روپے سے گھٹ کر138.76روپے اور قیمت فروخت138.98روپے سے گھٹ 

کر138.86روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے 

کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.70روپے 

اورقیمت فروخت139.30روپے سے گھٹ کر139.20روپے ہوگئی ۔دوسری جانب سعودی عرب کی جانب 


سے کیے گئے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالرکی پوری رقم پاکستان کو اب مل چکی ہے۔ گذشتہ روز یو اے ای 

8کی حکومت نے بھی 1 اب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان منتقل کر دی تھی۔ رقم ملنے سے سٹیٹ بینک کے ذخائر  

ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر 

پہنچ گئے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین سے بھی 

3ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے۔ موجودہ حکومت نے سعودیہ عرب سے  

اب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولم مصنوعات ادھار پر درآمد کا معاہدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی یو 

اے ای سے بھی اسی قسم کے معاہدے اور قطر سے ایل این جی کی اداھار درآمد پر بھی بات چیت جاری ہے۔
Dollar mazed sasta ho gaya. Dollar mazed sasta ho gaya. Reviewed by Raaztv on January 25, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.