جکارتہ (ویب ڈیسک )اگرچہ پاکستان میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمت اتنی کم نہیں، تاہم دنیا کے کچھ
ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کچھ پھلوں کی قیمت سونے کے ڈھائی تولے کی قیمت کے برابر بھی ہے۔جی ہاں،
انڈونیشیا میں ایک پھل کی ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تقریبا پاکستانی ایک لاکھ 40 ہزار روپے
ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کروڑوں افراد اس پھل کا نہ تو نام جانتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی
اس پھل کو دیکھا او چکھا ہے۔تاہم اس مہنگے ترین پھل کی نسل کے کچھ پھل انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور
سنگاپور سمیت ان کے پڑوسی ممالک اور جزائر میں دستیاب ہوتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے
اپنی رپورٹ میں بتایا کہ (Durian) نامی ایک ذائقہ دار پھل کی نسل کے ایک پھل کو انڈونیشیا کے ایک
شاپنگ مال میں ایک ہزار امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔اس پھل کے ایک عدد کی قیمت اتنی
زیادہ ہے کہ بہت سارے انڈونیشیائی افراد کی یومیہ تنخواہ بھی اتنی نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک عام
انڈونیشیائی شخص کی یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 190 امریکی ڈالر تک ہوتی ہے، تاہم اس پھل کے ایک عدد
کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہے۔پاکستانی روپوں میں اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار
روپے کے قریب بنتی ہے جو تقریبا ڈھائی تولے سونے کے برابر ہے۔اس پھل کی اتنی ساری قیمت کے
حوالے سے سب سے پہلے انڈونیشیا کی سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئیں، جس کے بعد دور دراز علاقوں سے
کئی افراد نے اس شاپنگ مال کا رخ کیا اور اس قیمتی پھل کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے۔رپورٹس کے مطابق یہ
پھل در اصل (Durian) نامی پھل کی ایک نایاب جنس ہے، جس سے متعلق زرعی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ
اس پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل دیتا ہے۔اس پھل کو ’جے کوئین‘ کا نام دیا گیا ہے
جو (Durian) نامی انڈونیشن، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں ملنے والے پھل کی نسل سے ہے، تاہم اسے نایاب
قرار دیا جا رہا ہے۔اس پھل کے درخت کو بنانے والے زرعی ماہر کے مطابق اس نے اس پھل کے درخت
کو (Durian) پھل کی 2 مختلف علاقوں میں ہونے والی نسلوں کو ملاکر ایک تیسری نسل یعنی ’جے کوئین‘ کو
بنایا ہے۔(Durian) پھل کی 2 نسلوں کو ملا کر پھل کی تیسری نسل بنانے والے ماہر کے مطابق چوں کہ اس
پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل ہی دیتا ہے، اس لیے یہ پھل نایاب ہے۔رپورٹس کے
مطابق (Durian) نامی پھل کی کھال سخت اور خاردار ہوتی ہے، جب کہ اس کا گودا انتہائی ذائقہ دار ہوتا
ہے، جس کا ذائقہ بادام اور مکھن کے مشترکہ لذیذ ذائقے جیسا ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق (Durian) نامی
پھل کی بو انتہائی ناخوشگوار ہوتی ہے اور کئی لوگ اس کی بو کیوجہ سے اس پھل کو دیکھنا تک پسند نہیں
کرتے۔
Dunya Ka Mehnga Tareen fruit | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 31, 2019
Rating:
No comments: