Faisal Wada Ki Suhafiyoon Se talh Kalami | Raaztv




اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے صحافیوں کے 

سوال پر تلخ کلامی کی جس کے بعد صحافیوں نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے 

مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ مہمند ڈیم کا 

افتتاح 13 جنوری کو ہو گا۔


انہوں نے کہا ک مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دئے جانے والے ٹھیکے سے متعلق کئی تنازعات بنانے کی کوشش 

کی گئی۔ میرا فرض تھا کہ میں اس کنفیوژن کو دور کروں چونکہ اس معاملے میں عبد الرزاق داؤد صاحب کا نام 

آ رہا تھا صرف اس لیے اس معاملے کو اُچھالا گیا۔ ڈیسکون اور عبد الرزاق داؤد سے مجتعلق غلط فہمیاں پیدا کی 

گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی اور حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانٹریکٹ کی تاریخ اور 

تمام تفصیلات ہر جگہ موجود ہیں۔ اس سے قبل بھی کچھ لوگوں نے منفی پراپیگنڈہ کیا اور ان کے منفی 

پراپیگنڈے کی وجہ سے ہی ڈیمز نہیں بن سکے۔ لیکن ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنا کام پوری 

توجہ کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین اگر کسی کو طلب کرتا ہے 

تو وہ اسے پندرہ دن کا وقت دیتا ہے۔

میں کسی کے باپ کا نوکر نہیں ہوں کہ پیر کی صبح مجھے خط آئے گا کہ منگل کی صبح آ کر جواب دیا جائے تو ایسا 

نہیں ہو گا نہ ہی ہم کسی کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے دیں گے۔ پی اے سی کا جو بھی کام ہے ہم اس کو 

کرنے دے رہے ہیں اور ایک حد تک ہم پی اے سی کو جواب دہ بھی ہیں اور ہم جواب دیں گے بھی۔ میں 

نے اپنی وزارت میں ہدایات دے دی ہیں کہ شارٹ نوٹس پر کوئی عمل نہیں ہو گا ، ایک مجرم اگر جیل سے 

نکل کر آئے اور ہم سے سوال کرے، یہ بھی قانون کے خلاف ہے لیکن چونکہ سیاست کا یہی طریقہ رہا ہے 

تو ہم پیش ہوں گے اور جواب بھی دیں گے لیکن ایک دن کے نوٹس پر نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی اے سی میں کچھ دنوں سے ہونے والی ڈرامے بازی بھی ہم دیکھ رہے ہیں، سب کو 

پیچھے بٹھا کر چئیرمین صاحب کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کیا ، یہ بھی ہم نے کیا، وہ بھی ہم نے کیا تو تم نے سب 

سے پہلے چوری کی ہے۔ سب سے پہلے تم نے ملک سے فراڈ کیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بولی 

لگانے والی کمپنیوں سے متعلق سوال کیا جس پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنی پیدائش سے پہلے کا 

ذمہ دار نہیں ہوں۔

اس پراجیکٹ پر بولی لگانے والوں کےدستاویزات پہلے ہی جمع ہو چکے تھے پھر میں یا میری حکومت اس سب 

کی ذمہ دار کیسے ہوئی؟ جس نے جو تحقیقات کرنی ہیں، وہ کریں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے صحافی سے 

مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بزرگ ہیں اس لیے میں نے آپ کے سوال کا جواب دیا ، اگر آپ 

کی جگہ کوئی اور رپورٹر ہوتا تو میں اس کے سوال کا جواب بھی نہیں دیتا اور مائیک بھی ہٹا کر سائیڈ پر کر دیتا۔ 

جس کے بعد صحافیوں نے وفاقی وزیر سے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صحافیوں کا احتجاج 

بڑھنے پر فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت بھی طلب کی لیکن صحافیوں نے ان کی معذرت کو قبول نہیں 

کیا اور اُٹھ کر چلے گئے۔
Faisal Wada Ki Suhafiyoon Se talh Kalami | Raaztv Faisal Wada Ki Suhafiyoon Se talh Kalami | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 02, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.