اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلس ہنڈا 125 سی سی کے موٹر سائیکل کا نیا ماڈل پرسوں 4 جنوری 2019ء کو
متعارف کرائے گی۔ اٹلس ہنڈا کا شمار ملک میں موٹر سائیکلز تیار کرنے والے بڑے اداروں میں ہوتا ہے اور
کمپنی نے مئی 2018ء کے دوران اپنی پیداواری استعداد کو 1.5 ملین یونٹس تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس
کی روشنی میں 125 سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار
حمدان الطاف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران اٹلس ہنڈا کے تیار کردہ 1.15 ملین
موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر یونائیٹڈ موٹرز کے تیار کردہ 0.4 ملین یونٹس فروخت
ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ماڈل کی مارکیٹ میں آمد سے ہنڈا کی مجموعی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ
متوقع ہے۔
Honda 125 Ka Naya Model Agya | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 02, 2019
Rating:

No comments: