Motorcycle Afrad K Liye Aham Khabar | Raaztv



لاہور(نیوز ڈیسک ) ہیلٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایات 

جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کیے ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹر 

سائیکل چلانے والوں کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ والے پٹرول پمپس 

کے خلاف بھی کارروائی کرنے اور انہیں سیل کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ موٹرسائیکل سواروں سے ہیلمٹ 

کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔خیال رہے کہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی 

احکامات جاری کیے گئے تھے۔27 دسمبر 2018ء کو لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے بغیر 

ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔سماعت کے 

دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم 

نہ کیا جائے۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ قبل 

ازیں یکم دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی 

قرار دی تھی۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ مرر بھی 


لگائیں۔جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی گذشتہ 

برس دسمبر میں ہی کر دیا گیا تھا۔ہیلمٹ کی پابندی کے بعد ہیلمٹ کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ شروع ہو 

گیا جو لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس میں بھی لایا گیا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل ہیلمٹ کے 

ساتھ فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے اور عدالت نے مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے سے 

بھی روک دیا تھا۔
Motorcycle Afrad K Liye Aham Khabar | Raaztv Motorcycle Afrad K Liye Aham Khabar | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 10, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.