Pak Fauj Ki Koshish Rang Le aayi | Raaztv



برمنگھم (ویب ڈیسک) برمنگھم میں زیر علاج پاکستانی نصرللہ کی بالاآخر 9برس بعد کوئن ایلزبتھ اسپتال میں اپنے 

اہلخانہ سے ملاقات ہو گئی ہے اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نصراللہ 

خان دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں۔جنھوں نے اسلام آباد میں 

برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے 

ویزے کی اپیل کی تھی۔نصر اللہ کی خواہش اور اپیل پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) 

کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈیو نے بھی پاکستانی شہری نصراللہ خان 

کے معاملے کو دیکھنے اورانہیں مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن 

نے نصراللہ کی منظور کرتے ہوئے نصراللہ کی اہلیہ ثناء بٹ اور دو بیٹوں محمد عبداللہ اور محمد یوسف سیف اللہ کو 6ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا۔گذشتہ روز کوئن ایلزبتھ اسپتال میں نصر اللہ کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی،اس 

موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور نصراللہ کو اپنے بچوں سے لپٹ لپٹ کر ملتے ہوئے دیکھا گیا۔


نصر اللہ نے اس موقع پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنے اہل خانہ سے 9 سال بعد ملنا میرے 

لیے ایک خواب پورے ہونا جیسا ہے۔مجھے گذشتہ ہفتے تک اس بات کی امید بھی نہیں تھی کہ میں اپنے 

خاندان والوں سے مل سکوں گا لیکن معجزے ایسے ہی ہوتے ہیں۔جب کہ نصراللہ کی اہلیہ نے بھی ملاقات 

ممکن بنانے پر برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کا سکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستانی شہری نصر اللہ خان دل 

کے عارضے میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کے پاس زندگی کے کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔
Pak Fauj Ki Koshish Rang Le aayi | Raaztv Pak Fauj Ki Koshish Rang Le aayi | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 30, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.