Pakistan Sarmaaya Kari Kay Liye Jannat ban Gaya | Raaztv



کراچی(ویب ڈیسک) ہائی کمشنر آف کینڈا ونڈی گلموراور ان کی ٹیم نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ 

کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی گھنٹی بجا کر اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ چیئرمین اسٹاک ایکسچینج 

بورڈ سلیمان مہدی، منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن، اسٹاک ایکسچینج بورڈ کے اراکین احمد چنائے ، شہزاد چمڈیا اور 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سینئر مینجمنٹ نے معزز مہمان کا اسٹاک ایکسچینج آمد پر استقبال کیا۔اسٹاک ایکسچینج کی 

ٹیم نے ونڈی گلمور اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 

کے کردار اور کیپٹل مارکیٹ پر میکرو اکنامک کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گونگ کی تقریب میں 

ٹریڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے کینڈین ہائی کمشنر نے تقریب میں مدعو کرنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم کا 

شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ براہ راست تجارت، سروسز اور دونوں سمتوں میں سرمایہ کاری میں پاکستان اور 

کینیڈا کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی 

کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تقریب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم اور کینڈین ہائی کمیشن ٹیم کے 

درمیان غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا۔میٹنگ میں پاکستانی معیشت، سرمایہ کاری کے ماحول، کیپٹل مارکیٹ اور 

نئی حکومت کو زیر بحث لایا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن نے اس موقع پر خطاب 

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لئے کینیڈا میں تجارت کرنے کے اور کینڈین سرکایہ کاروں کی پاکستان 

میں سرمایہ کاری سے متعلق سے امور پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے پاکستان کی 

مجموعی معاشی، سیاسی اور امن و امان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 

پاکستان میں معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے کچھ اقدامات کی 

ضرورت ہے۔
Pakistan Sarmaaya Kari Kay Liye Jannat ban Gaya | Raaztv Pakistan Sarmaaya Kari Kay Liye Jannat ban Gaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 19, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.