Bharat ki haqeeqat ka pata lagna shoro | Raaztv


نئی دہلی (نیوز ڈیسک )پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندی عروج پر ہے۔بھارتی انتہا پسند تو اپنی جگہ لیکن اب 

بھارتی اداکاروں نے بھی بجائے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔لیکن 

ابھی بھی بھارت میں کچھ ایسے اداکار ہیں جن کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی ملک سے نہیں ہے۔اسی 

حوالے سے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا 

جاتا ہے کہ جب بھی دہشت گردی ہو تو اس میں پاکستان کا نام آتا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے اکشے کمار کا 

کہنا تھا کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی تو پاکستان سمیت مخلتف ممالک میں موجود 

ہے۔دہشت گردی تو بھارت سمیت امریکہ،پیرس سمیت مخلتف ممالک میں موجود ہے اس کا تعلق کسی ملک 

سے نہیں ہوتا بلکہ دہشت گردی تو ملک میں موجود لوگ پھیلاتے ہیں۔ اکشے کمار کی یہ ویڈیو کب کی ہےیہ تو 

واضح نہیں تاہم پلوامہ حملے کے بعد بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگانے کی وجہ سے ان کی یہ ویڈیو وائرل 

ہے۔جب کہ دوسری جانب بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے کے معاملے پر معروف شخصیات پر تنقید 

کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں۔اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے ان لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں 

لیا جو سلیبریٹیز کو سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے حوالے سے پیغامات جاری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے 

تھے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سلیبریٹیز کو ایک حملے کیٹوئٹر ، 

انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پر مذمت کرنی چاہیے، کیوں کیونکہ ہم معروف شخصیات ہیں اور بہت سے لوگ 

ہیجان کا شکار ہیں جنہیں اپنا غصہ نکالنے کا کوئی موقع نہیں ملتا تو وہ مزید نفرت پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ثانیہ 

مرزا نے کہا کہ مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ میں عوام میں آکر دہشتگرد حملے کی مذمت کروں، چھت پر چڑھ 

کر چیخیں ماروں یا سوشل میڈیا پر یہ کہتی پھروں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، بلاشبہ ہم دہشتگردی اور 


دہشتگردی پھیلانے والوں کے خلاف ہیں۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہوں، اس کیلئے پسینہ 

بہاتی ہوں، میرا اپنے ملک کی خدمت کرنے کا یہی طریقہ ہے، میرا دل اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور 

ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے، 14 فروری پورے بھارت کیلئے سیاہ دن تھا اور میں امید کرتی ہوں کہ ہمیں 

دوبارہ یہ دن نہ دیکھنا پڑے، میں کہتی ہوں کہ نہ تو ہم اس حملے کو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی معاف کرسکتے ہیں 

لیکن میں پھر بھی نفرت پھیلانے کی بجائے امن کی دعا کروں گی۔
Bharat ki haqeeqat ka pata lagna shoro | Raaztv Bharat ki haqeeqat ka pata lagna shoro | Raaztv Reviewed by Raaztv on February 18, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.