Bharti Tv Channel Nay Mafi mang li.


نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے پاکستان نے بروقت کارروائی سے 

ناکام بنا دیا اور دشمن کے طیارے دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ لیکن دوسری جانب بھارت نے پاکستان 

میں فضائی کارروائی کرنے اور عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اور تو اور بھارتی میڈیا نے 

ایک ویڈیو بھی جاری کی جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو آج صبح پاکستان میں بھارتی فضائیہ کے 

طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز نے اس ویڈیو کو آن 

ائیر کیا اور دعویٰ کیاکہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی میڈیا نے 

دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگرد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے 

اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔تاہم بغیر تحقیق کیے اور بغیر سوچے سمجھے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے اور اس 

سے متعلق بھونڈا دعویٰ کرنے پر بھارت کی ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔بھارتی میڈیا 


کی جانب سے دکھائی جانے والی یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ در اصل تین سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو 2016ء کی 

ویڈیو ہے جو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی حملےکی نہیں بلکہ پاکستان ائیر فورس کی مشقوں کی ہے 

جس میں ائیر فورس کے طیاروں کو نائٹ فلائنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز پر جب 

یہی ویڈیو دکھائی جا رہی تھی تو بھارتی اینکر پھنکار پھنکار کر بتا رہے تھے ہم یہ کیا اور یہ کیا۔ بھارتی میڈیا نے 

ہہلے خود ہی فیک ویڈیو چلائی اور جھوٹ بے نقاب ہونے پر معافی بھی مانگ لی۔
Bharti Tv Channel Nay Mafi mang li. Bharti Tv Channel Nay Mafi mang li. Reviewed by Raaztv on February 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.