Dako Dako Kay Naray Laganay Walon Kay Liye Matam Ka din | Raaztv


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکو ڈاکو کے نعرے 

لگانے والوں کیلئے ماتم کا دن ہے، ن لیگ کے کارکنان کیلئے حق سچ کا دن ہے،ایوان میں ہماری پوزیشن پہلے 

بھی مضبوط تھی، اب مزید مضبوط کردار ادا کریں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت پر 

اپنے ردعمل میں کہا کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں،کہ ہمیں انصاف ملا ہے۔ نیب کا کردار کھل کر سامنے 

آگیا ہے۔ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کرلیا گیا۔اسی دوران ان کیخلاف رمضان 

کیس کا شوشہ چھوڑ دیا۔ دونوں کیسز میں شہبازشریف سرخرو ہوئے ہیں۔نیب شہبازشریف کیخلاف ایک پائی 

کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا،وہ لوگ جو صبح شام چور چور اور ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگاتے تھے ان کیلئے ماتم کا 

دن ہے۔ جبکہ ن لیگ کے کارکنان کیلئے حق سچ کا دن ہے۔ ایوان میں ہماری پوزیشن پہلے بھی مضبوط تھی، 

شہبازشریف نے جب کارکردگی پر سوال اٹھایا تو انہوں نے شہبازشریف کو پی اے سی سے ہٹانے کی باتیں 

شروع کردیں۔ واضح رہے لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور فواد حسن فواد 


کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس ملک شہزاد احمد نے کی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی آشیانہ کیس اور رمضان شوگر مل کیس 

میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو فوری رہا کرنے کا حکم 

دے دیا ہے۔ عدالت نے جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ اگر نیب کا مئوقف مان لیا جائے تو کوئی 

ایم این اے یا پھر ایم پی اے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں کروائے گا۔ جبکہ رمضان شوگرمل کیس میں 

شہبازشریف کبھی سی ای او نہیں رہے۔ اسی طرح عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال اسکیم کیس 

میں ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست 

مسترد کر دی ہے۔
Dako Dako Kay Naray Laganay Walon Kay Liye Matam Ka din | Raaztv Dako Dako Kay Naray Laganay Walon Kay Liye Matam Ka din | Raaztv Reviewed by Raaztv on February 14, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.