Dollar Ka Janaza Nikal Gaya | Raaztv


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد ڈالر کی قدر میں زبردست کمی، پیر کے روز 

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ تفصیلات 

کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 

ڈالر کا 138 روپے 40 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے گر 

گیا اور ڈالر 138روپے 40 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر کے ریٹ میں 53 پیسے کمی 

ہوئی ہے۔ اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین، متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کی 

سرمایہ کاری کے سبب پاکستانی روپے کے مزید تگڑا ہونے کی توقع ہے۔بیرونی سرمایہ کاری میں حالیہ اضافہ ڈالر 

کے ریٹ میں مزید کمی کا سبب بنے گا جس سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی اور 

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے میں زیادہ سخت شرائط کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ سعودی 

ولی عہد محمد بن سلمان اپنا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے آج واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد 

شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز اتوار کو پاکستان پہنچے، ان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ 

پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف تھنڈر17طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار 


میں لے لیا اور پروٹوکول کے ساتھ نور خان ایئربیس تک پہنچایا۔نور خان ایئربیس پر وزیراعظم پاکستان عمران 

خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو 

وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا، عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد 

کو گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، مختلف 

شعبوں میں سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔
Dollar Ka Janaza Nikal Gaya | Raaztv Dollar Ka Janaza Nikal Gaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on February 18, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.