Pakistan ka Naam Pori Dunya me Roshan.


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے تیسرے نمبر پر بلے بازی 

کرتے ہوئے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز سے زیادہ سنچریاں سکور کرڈالی ہیں ۔ 24سالہ بابر 

اعظم نے2016ءسے اب تک پاکستان کی جانب سے ون ڈ ے کرکٹ میں تیسری پوزیشن پر41میچز 

کی41اننگز میں8مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 58.21کی اوسط سے1921رنز سکور کررکھے ہیں جن 

میں8سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے یہ رنز84.03کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ 


آج کے دن اپنی67ویں سالگرہ منانے والے سرویوین رچرڈز نے 1976ءسے1986ءکے دوران ویسٹ انڈیز 

کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 51میچز کی51اننگز میں9مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 57.57کی اوسط 

سے2418رنز سکور کیے جن میں5سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل تھیں،انہوں نے یہ رنز86.88کے 

سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے تھے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2009ءسے اب تک تیسری پوزیشن پر164میچز 

کی164اننگز میں28مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے63.23کی اوسط سے8600رنز سکور کرچکے ہیں جن 

میں33سنچریاں اور39نصف سنچریاں شامل تھیں،انہوں نے یہ رنز93.78کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کر 

رکھے ہیں ۔
Pakistan ka Naam Pori Dunya me Roshan. Pakistan ka Naam Pori Dunya me Roshan. Reviewed by Raaztv on March 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.