Film Ka Poster Shoot Karne se Problems.


بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا کئی مرتبہ 

اظہار کرچکی ہیں، تاہم انہوں نے خود ہی کئی مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا ہے۔سنجے لیلا کا 

شمار بولی وڈ کے ان کامیاب ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے، جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین فلمیں بنا چکے ہیں، 

جبکہ بولی وڈ کی تقریباً ہر اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے۔ایشوریا رائے بچن، دپیکا پڈوکون، 

رانی مکھرجی اور پریانکا چوپڑا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جو بھنسالی کی پسندیدہ اداکارائیں مانی جاتی ہیں۔

لیکن سنجے لیلا بھنسالی کرینہ کپور خان کو بھی اپنی دو فلموں میں کاسٹ کرچکے ہیں، تاہم اداکارہ نے دونوں ہی 

فلموں میں کام سے انکار کیا۔لیکن کرینہ کپور دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، جس کے 

لیے انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔اداکارہ نے کہا کہ اگر سنجے لیلا بھنسالی کو ان کے ساتھ کام کرنا ہوگا تو 

انہیں فی الحال چند اور سال انتظار کرنا پڑے گا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور ایک ایونٹ 

کے دوران سوال کیا گیا کہ ایسا کیا ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہیں ملا؟جس پر 

اداکارہ نے کہا کہ ’ایسا کچھ ہوگا تو وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک فلم ہے‘۔تاہم اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا 

کہ ایسا ہونے میں ابھی وقت لگے گا، کیوں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تب تک کام نہیں کرسکتی جب 

تک ان کا بیٹا تیمور 10 سال کا نہ ہوجائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کپور کو ان کی 

کامیاب فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کاسٹ کیا تھا۔سنجے لیلا بھنسالی سال 2000 سے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ پر کام 

کررہے تھے، اس فلم میں وہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔تاہم ایشوریا کے انکار کے 

بعد سنجے نے اس فلم میں کرینہ کو کاسٹ کیا۔کرینہ کپور اور سلمان خان نے اس فلم کے لیے ایک پوسٹر بھی 

شوٹ کروایا تھا، تاہم بعدازاں دونوں ہی اداکاروں نے فلم میں کام سے انکار کردیا، اور سنجے لیلا نے اپنی فلم پر 


کام بھی روک دیا۔سال 2015 میں سنجے لیلا بھنسالی نے دوبارہ فلم باجی راؤ مستانی پر کام کا آغاز کیا اور اس 

میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا۔یہ 2015 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔سنجے لیلا نے کرینہ 

کپور کو اپنی 2013 کی فلم ’رام لیلا‘ میں بھی کاسٹ کیا تھا، تاہم اداکارہ نے چند روز بعد ہی فلم میں کام سے 

انکار کردیا۔بعدازاں اس فلم میں بھی دپیکا اور رنویر کو ہی کاسٹ کیا گیا اور یہ باکس آفس پر ہٹ ثابت 

ہوئی۔اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کرینہ کپور خان اپنے کیے ہوئے فیصلوں پر افسوس کررہی ہیں۔
Film Ka Poster Shoot Karne se Problems. Film Ka Poster Shoot Karne se Problems. Reviewed by Raaztv on April 17, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.