یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 900سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا اس سے پہلے بھی اٹلی میں ہی ایک دن کے دوران سب سے زیادہ 793ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 919 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 9134 تک جاپہنچی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لامبارڈے میں 500 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بقیہ ہلاکتیں دیگر ریجنز کی ہیں۔اٹلی کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 5909 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 86498 تک جاپہنچی ہے۔
اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
Reviewed by Raaztv
on
March 27, 2020
Rating:
No comments: