پینگولیئن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ طبی ماہرین نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں ۔جانیئے اس خبر میں


ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بڑے پیمانے میں اسمگل کیا جانے والا جانور بینگولیئن میں کورونا وائرس پایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کی مارکیٹ میں اس کی سیل پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مستقبل میں وبائی امراض سے بچا جا سکے،
پینگولیئن بڑے پیمانے میں اسمگل کیا جانے والا ممالیہ جانور ہے جو غذا اور دوا دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔معروف جریدے نیچر میں محقیقین نے خبردار کیا ہے کہ ان جانوروں کو چھونے میں احتیاط سے کام لیا جائے اور ان پر مزید تـحقیق کی جائے تاکہ مستقبل میں ان سے انسانوں تک منقتل ہونے وائرس کی بارے میں جانا جا سکے۔یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے پروفیسر ڈاکٹر ٹومی لیم نے بتایا ہے کہ چین میں اسمگل کیے جانے والے پینگولیئن میں دو طرح کے کورونا وائرس پائے جاتے ہیں
جن میں سے ایک وائرس وبائی شکل اختیار کیا ہوا ہے۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ سارس کوو ٹو کے حوالے سے ابھی یہ بات سامنے نہیں کہ وہ بھی اسی جانور سے منتقل ہوا ہے تاہم ان جانوروں کی مارکیٹ میں سیل پر سختی سے پابندی عائد کر دینی چاہئے۔
پینگولیئن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ طبی ماہرین نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں ۔جانیئے اس خبر میں پینگولیئن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ طبی ماہرین نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں ۔جانیئے اس خبر میں Reviewed by Raaztv on March 31, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.