جنوبی کوریا میں صحت یاب ہونے والے 51 افراد دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جائیے






کہا جا رہا تھا کہ جس شخص کو ایک بار کورونا وائرس لاحق ہو جائے اسے دوبارہ نہیں ہوتا لیکن اس حوالے سے جنوبی کوریا سے اب پریشان کن خبر آ گئی ہے جہاں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے 50مریض دوبارہ اس موذی کا شکار ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ان تمام لوگوں کا تعلق جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو سے ہے۔ پہلی بار جب انہیں وائرس لاحق ہوا تو انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا اور صحت مند ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا لیکن چند دن بعد ان میں دوبارہ علامات ظاہر ہوئیں جس پر ایک بار پھر انہیں قرنطینہ سنٹر پہنچا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قرنطینہ مرکز میں ان لوگوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے اور ایک بار پھر ان میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اگرچہ زیادہ تر تحقیقات میں یہ بات سامنے آ رہی تھی کہ صحت یاب ہونے والے افراد کو دوبارہ کورونا وائرس لاحق ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے اور اگر کسی کو ہو بھی جائے تو اس میں علامات نہ ہونے کے برابر رہتی ہیں اور اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن چند ماہرین اس وقت بھی خدشہ ظاہر کر رہے تھے کہ یہ وائرس انسانی جسم کے خلیوں میں چھپ جانے اور بعد ازاں دوبارہ متحرک ہو جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ج
عرصہ یہ خلیوں میں چھپ کر رہے، ٹیسٹ میں یہ ظاہر نہیں ہوتا۔ جنوبی کوریا میں سامنے آنے والے ان 51مریضوں کے واقعے سے ان سائنسدانوں کے نظرئیے کو تقویت ملی ہے۔برطانوی ماہرین کا اب بھی کہنا ہے کہ ”بندروں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں اس واقعے کے برعکس نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس واقعے میں یہ بھی واضح نہیں کہ ان لوگوں کو دوسری بار وائرس لاحق ہوا۔“
جنوبی کوریا میں صحت یاب ہونے والے 51 افراد دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جائیے جنوبی کوریا میں صحت یاب ہونے والے 51 افراد دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جائیے Reviewed by Raaztv on April 07, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.