سینئر صحافی بھی تباہ ہونے والے طیارے کے مسافر تھے



کراچی کی ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تبا ہو گیا ہے جس میں 98 افراد سوار تھے جن میں نجی وی سے تعلق رکھنے ایک سینئر صحافی بھی شامل ہیں ۔تاہم ریسکیو آپریشن کے دوان اب تک ایک بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔
کراچی کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والا بد قسمت طیارہ کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسری عثمان اعظم اڑا رہے تھے جو کہ لینڈنگ سے عین چند لمحے قبل حاد ثے کا شکار ہو گیا ۔ ان کے علاوہ عملے میں فرید احمد چوہدری ، عبدالقیوم ، ملک عرفان ، مدیحہ ارم ، آسماءشہزادی شامل ہیں ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پی کے 8303 فلائٹ لاہور سے کراچی آ رہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی ۔
پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔
سینئر صحافی بھی تباہ ہونے والے طیارے کے مسافر تھے سینئر صحافی بھی تباہ ہونے والے طیارے کے مسافر تھے Reviewed by Raaztv on May 22, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.