اگر آپ میں یہ علامات ہیں تو  ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروا لیں




ہیپاٹائٹس درحقیقت جگر کی سوزش کو کہا جاتا ہے اور یہ اکثر ایک وائرل انفیکشن کے باعث ہوتا ہے۔مگر اس کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جن میں ادویات کے استعمال کاری ایکشن، منشیات، الکحل وغیرہ۔دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اس وقت تک علم نہیں ہوپاتا جب تک معمولی چیز بگڑ نہ جائے۔

ہر پانچ میں سے ایک شخص میں اس بیماری کے شکار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔جگر کے انفیکشن کی بھی مختلف اقسام ہے جنھیں ہیپاٹائٹس اے، بی ، سی، ڈی اور ای میں تقسیم کیا گیا ہے۔جیسے ہیپاٹائٹس اے اس مرض کی ہلکی قسم کہی جاسکتی ہے جبکہ سی اور ڈی انتہائی سنگین اور ان کا علاج کا انحصار بھی اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کو کونسا ہیپاٹائٹس ہوا ہے اور انفیکشن کی وجہ کیا ہے۔ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کسی نہ کسی طرح ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہیں خاص طور پر جسمانی رطوبت، انجیکشن کی آلودہ سوئیاں، جسمانی تعلقات وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ہیپاٹائٹس کا اکثر افراد کو علم ہی نہیں ہوپاتا اور اس کے شکار ہونے کی صورت میں جسم کا دفاعی نظام جگر کو ہی نقصان دہ چیز سمجھ کر اس پر حملہ کرکے اس کے افعال کو روک دیتا ہے۔تاہم اس مرض کی کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جن سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ان سے واقفیت زندگی بھی بچا سکتی ہے۔

 

یہ علامات درج ذیل ہیں 

فلو جیسی علامات۔
ہر وقت تھکاوٹ۔
پیٹ میں اکثر درد رہنا۔
فضلے کی رنگت مدہم پڑجانا۔
پیشاب کا رنگ بہت زیادہ گہرا ہوجانا۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا یا بھوک نہ لگنا۔
جسمانی وزن میں ایسی کمی جس کی وجہ سمجھ نہ آسکے۔
زرد جلد اور آنکھیں، جو کہ یرقان کی بھی علامات ہوسکتی ہیں۔

عام طور پر ہیپاٹائٹس b اورcبہت سست روی سے پھیلتا ہے اور ان علامات کے ذریعے ان کو نوٹس کرنا کافی مشکل کام ہوسکتا ہے تاہم ایسی کچھ علامات نظر آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اگر آپ میں یہ علامات ہیں تو  ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروا لیں اگر آپ میں یہ علامات ہیں تو  ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروا لیں Reviewed by Raaztv on June 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.