The Chinese soldiers were so aggressive that some Indian soldiers jumped into the river in fear and died


بھارت کے زیر انتظام لداخ میں کنٹرول لائن پر پیر اور منگل کی درمیانی شب انڈین اور بھارتی فورسز کی جھڑپ ہوئی اور چینی فوجیوں کا رویہ اس قدر جارحانہ تھا کہ بعض بھارتی فوجیوں نے ان کے غیظ و غضب سے بچنے کے لیے دریائے گلوان میں چھلانگ لگا کر اپنی جانیں دیں۔
برطانوی جریدے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق بعض بھارتی میڈیا رپورٹوں میں بھی ذرائع کے حوالے سے ایسی ہی تفصیلات سامنے آئی ہیں تاہم ان رپورٹس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں دونوں ممالک نے باہمی اتفاق رائے سے وادی گلوان کے ایک بڑے حصے کو 'بفر زون' یا 'نو مینز لینڈ' قرار دیا تھا لیکن چینی فوج نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے گلوان کے جنوبی کنارے پر اپنی ایک نئی چوکی پر کام شروع کیا، پیر کی شام کو 15 بہار رجمنٹ کے کمانڈنگ افسر کرنل بی سنتوش بابو اور رجمنٹ سے وابستہ دیگر درجنوں اہلکار چینی فوجیوں سے بات کرنے کے لیے مذکورہ زیر تعمیر چوکی کے نزدیک پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق جب بھارتی فوجیوں نے چینی فوج سے زیر تعمیر چوکی کو منہدم کرنے اور پیچھے ہٹنے کے لیے کہا تو دونوں افواج کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور کچھ ہی منٹوں بعد شدید جھڑپ شروع ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی، بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چینی فوج نے بظاہر بھارتی فوجیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ پہلے ہی بنا رکھا تھا کیونکہ انہوں نے جوابی حملے سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے۔ انہوں نے ہیلمٹ، شیلڈ اور گھٹنوں و کہنیوں کے کور بھی پہن رکھے تھے،چینی فوجیوں کا رویہ بے حد جارحانہ تھا۔ انہوں نے کرنل سنتوش بابو اور ان کے ساتھیوں کو لوہے کی سلاخوں اور خاردار تار سے لپٹی لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا۔ وہ فوجی، جن کے ساتھ کوئی دفاعی سامان نہیں تھا، وہ بھاگنے لگے تو چینی فوجیوں نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں بھی شدید مارا پیٹا۔ بعض فوجیوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے دریائے گلوان میں چھلانگ لگا دی لیکن اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں چینی فوجیوں نے دریا میں پھینک دیا۔'
انڈیپنڈنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کی جگہ پر بعض بھارتی فوجی منفی درجہ حرارت، سانس لینے میں شدید دشواری پیدا ہونے اور وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے بھی اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔بھارتی نیوز چینل نیوز 18 کی ایک رپورٹ میں چینی حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے تاہم منگل کی شام دیر گئے بھارتی فوج کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 بتائی گئی تھی۔اسی رپورٹ میں ایک فوجی افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چینی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کی تعداد 100 سے زائد ہے، جن میں سے دو درجن کے قریب افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
The Chinese soldiers were so aggressive that some Indian soldiers jumped into the river in fear and died The Chinese soldiers were so aggressive that some Indian soldiers jumped into the river in fear and died Reviewed by Raaztv on June 18, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.