ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، ایسا دعوہ سامنے آگیا دنیا حیران ہوگئی



موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی گرمی سے بچنے کیلئے گھروں اور دفاتر میں ائیر کنڈیشن (اے سی) کا استعمال بڑھا دیا جاتا ہے لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بھی بن سکتا ہے،

ہارورڈ گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل سکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا کہنا ہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز وہاں زیادہ دیکھے گئے ہیں جہاں مسلسل ائیر کنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے، پروفیسر نارڈیل کے مطابق عام طور پر کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے ہوا میں معلق ہونے والے ذرات سے پھیلتا ہے لیکن اس بات کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ یہ وائرس ائیربون یعنی ہوا سے بھی انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2003 میں سارس وباءکے بعد کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ چند اونچی عمارتیں جو اے سی ٹیکنالوجی سے لیس تھیں ادھر یہ انفیکشن آلودہ ہوا کے باعث خوب پھیلا اور کووڈ 19 بھی سارس کے سرکل سے تعلق رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کی صاف ستھرائی پر دھیان دینا چاہیے تاکہ اس کے اندر جمنے والی آلودہ ہوا صحت کو بیماریوں سے بچا سکے۔

ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، ایسا دعوہ سامنے آگیا دنیا حیران ہوگئی ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، ایسا دعوہ سامنے آگیا دنیا حیران ہوگئی Reviewed by Raaztv on July 01, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.