اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس





وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لاہور 
میں موٹروے پر ہولناک واقعے سے متعلق فوری رپورٹ 

طلب کی ہے، ایف آئی آر کی کاپی اور مقدمے میں پروگریس 
رپورٹ وزارت کے پاس ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گجرپورہ میں 

خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور 

واقعے کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سینیٹ داخلہ کمیٹی نے بھی موٹروے کے 

قریب خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، سینیٹ 
کمیٹی نے وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس پنجاب سے  

رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سنگین جرم میں ملوث 

مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور مجرموں کو گرفتار 

کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔
اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس Reviewed by Raaztv on September 10, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.