ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری


 






پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کی یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا ، جو اکاﺅنٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا ، مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک دس روز قبل 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔

&nbsp ;پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیاتھا، ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔


ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری  ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری Reviewed by Raaztv on October 19, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.