ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے.




 


نیویارک بھوت پریت پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض افسانوی خیال کرتے ہیں تاہم گزشتہ 

دنوں ایک امریکی خاتون نے ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے کہ دیکھ کر بھوتوں پر یقین نہ رکھنے والوں 

کے بدن میں بھی سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی۔

 دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام جینوائیو میری ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی 

ویڈیو 

میں بتایا ہے کہ اس کی کم عمر بچی ایک طرف منہ کرکے اس طرح باتیں کر رہی تھی جیسے وہ کسی ایسی چیز کو 

دیکھ رہی ہو جو مجھے نظر نہیں آ رہی تھی۔

جینوائیو بتاتی ہے کہ اپنی بیٹی کو اس طرح ایک طرف دیکھتے ہوئے باتیں کرتے دیکھ کر میں خوفزدہ رہ گئی اور موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ جب میں نے کیمرا آن کیا تو یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ وہ چیز، جسے میں اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ پا رہی تھی، فون کے کیمرے میں مجھے نظر آ رہی تھی۔ وہ ایک سیاہ رنگ کا ہیولا تھا جو کسی لڑکی کا ہیولا لگ رہا تھا۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی اپنے خوف کا اظہار کر ہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”میں بھوتوں پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر میں بھی خوف میں مبتلا ہو گیا ہوں۔“




ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے.  ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے. Reviewed by Raaztv on August 26, 2021 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.