Imran Khan Bushra BiBi Aapnay New Ghar Me Muntkal.






نو منتخب وزیراعظم عمران خان اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ

بنی گالا سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہو گئے۔میڈیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی

رہائش گاہ بنی گالا سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکرٹری

ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔خاتون اول بشری بی بی کا سامان

بھی ملٹری سیکرٹری ہاؤس مکان نمبر
ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے ملٹری سیکرٹری

ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے۔جس کے مکان

نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کر رہے

ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران

خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ صرف اتوار کا روز بنی

گالا میں گزارا کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ

رہنے کا اعلان کیا تھا ۔جس کے بعد سب سے پہلے ان کے

لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رہائش گاہ کوتبدیل کیا گیا۔اس

کے بعد یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان بطور

وزیراعظم بنی گالا میں ہی رہائش اختیار کریں گے۔تاہم

سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کواجازت نہیں ملی۔جس کے

بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان ملٹری سیکریٹری

ہاؤس رہیں گے۔گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم

عمران خان سے کہا تھا کہ وہ جس گھر میں رہ رہے ہیں اس

کے تین کمرے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ وہ سادگی اختیار

کریں گے اور اپنے اخراجات کم کریں گے۔۔وزیراعظم نے یہ

بھی اعلان کیا کہ وہ

صرف دو ملازم اور دو گاڑیاں رکھے گے۔وہ خود بھی سادگی

اختیار کریں گے اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اختیار کرنے کا

کہیں گے۔اور اب عمران خان وزیر اعظم کی ہاؤس کی کالونی

میں ملٹری سیکریٹری کے ہاؤس نمبر 1میں رہیں گے جہاں

پر احساس اداروں نے تمام تر سکیورٹی کلئی
رنس دے دی ہے۔
Imran Khan Bushra BiBi Aapnay New Ghar Me Muntkal. Imran Khan Bushra BiBi  Aapnay New Ghar Me Muntkal. Reviewed by Raaztv on August 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.