Lambhay Kad Kay Logoon Me Cancer Ka Hatrra Zayada Hota Hia.



انسان کے خلیات میں غیر معمولی بگاڑ

پیدا ہوجانے کا دوسرا نام کینسر ہے۔

اب یہ تو سادہ بات ہے کہ اگر خلیات

کی تعداد زیادہ ہو گی تو ان میں سے

بگاڑکے خدشے سے دوچار خلیات کی

تعداد بھی زیادہ ہو گی، اور شاید

اسی بناءپرسائنسدانوں نے یہ دعوٰی کر

دیا ہے کہ کہ آدمی کا قد جتنا زیادہ

ہوگا اسے کینسر کا خدشہ بھی اتنا ہی

زیادہ ہو گا. اخبار ’دی گارڈین‘ کے

مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ اعداد

شمار سامنے آئے ہیں کہ ہر 10سینٹی

میٹر اضافی قد کے ساتھ کینسر کا

خدشہ بھی تقریباً 10فیصد بڑھ جاتا

ہے۔ کینسر اور قد کے اس تعلق کے

بارے میں مختلف نظریات پیش کئے گئے

ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قد

میں اضافہ کرنے والے کچھ ہارمون

خلیات میں بگاڑ بھی پیدا کر سکتے

ہیں۔ جسم میں خلیات کی تعداد جتنی

زیادہ ہوگی ان میں بگاڑ کا تناسب

بھی اسی حساب سے زیادہ ہوگا۔ یونیورسٹی آف 

کیلیفورنیا ریور سائیڈ کے پروفیسر آف بیالوجی لیونرڈ نونی نے اس موضوع پر بات 

کرتے ہوئے کہا ”ایک اہم نظریہ ہے کہ جب ماں کے پیٹ میں بچے کی پرورش 

ہورہی ہوتی ہے تو کچھ ایسی خاص تبدیلی وقع پذیر ہوتی ہے جو بعد میں اس کے 

لمبے قد کا باعث بنتی ہے، اور گمان ہے کہ یہی تبدیلی کسی طور کینسر کے زیادہ 

امکان سے بھی منسلک ہے۔ ویسے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ یہ معاملہ محض 

جسامت سے متعلقہ ہے، یعنی اگر آپ کے پاس زیادہ خلیات ہیں تو ان میں سے 

خراب ہونے والے خلیات کی شرح بھی زیادہ ہو گی۔“ کینسر اور قد کے درمیان 

تعلق کے بارے میں یہ تحقیق سائنسی جریدے ’پروسیڈنگز آف رائل سوسائٹی‘ 

میں شائع کی گئی ہے۔
Lambhay Kad Kay Logoon Me Cancer Ka Hatrra Zayada Hota Hia. Lambhay Kad Kay Logoon Me Cancer Ka Hatrra Zayada Hota Hia. Reviewed by Raaztv on October 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.