Sheikh Rasheed Kay Moo Se Sach Nikal Gya.



وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو 3 فیصد شرح سود پر قرض دیا، 

سعودی عرب نے قرض دینے کیلئے مزید کوئی شرط نہیں رکھی ہے، میں سچا آدمی ہوں ، 8 سال سے میں نے 

جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمران خان سے 

پوری ہمدردی ہے ۔اس کوبرے حالات میں حکومت ملی ہے۔میں سچا آدمی ہوں ، 8 سال سے میں نے جھوٹ 

بولنا چھوڑ دیا ہے۔ میرا ریلوے میں نعرہ ہے آرام حرام ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان 

کو3 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر قرض دیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔

انہوں 

کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر نہیں ہیں۔پیشگوئی کررہا ہوں کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف 

زرداری کی دسترس سے باہر نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تواب حکمرانی میں آکر معلوم ہوا ہے کہ 

شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، صاف پانی میں کرپشن کی۔ مجھے اختیار مل جائے 

تومیں ان 40کرپٹ لوگوں کو مینارپاکستان پر کھڑا کرکے گولی مار دوں ، مہنگے وکیلوں کے چکرسب رولے ختم 

ہوجائیں۔غریب جیل میں جاتا ہے تومرجاتا ہے۔یہ پاکستان کا چور اورہمارا کرپٹ سیاستدان ہے جو جیلوں میں 

اولادیں بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ ابھی پہلی بار اقتدار میں آئے ہیں ،ان لوگوں 

نے 20سال جدوجہد کی ہے۔سیاست میں بچے ہیں، پہلی بار اقتدار ملا ہے ہر کوئی چاہتا ہے مجھے یہ لگا دیا جائے 

وہ لگا دیا جائے۔لیکن سیکھ جائیں گے۔عمران خان اتنا بیوروکریسی سے تنگ نہیں جتنا اپنوں سے تنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے سمیت جو بھی وزیر کارکردگی نہ دکھائے اس کوفارغ کردیا جائے۔انہوں نے ایک 

سوال پرکہا کہ سارے سیاستدانوں کی اولادوں نے الیکشن جیتا ہے۔میں توبے اولاد ہوں ، میرے بھتیجے نے 

الیکشن جیت لیا۔کیا شاہد محمود قریشی کا زین الیکشن نہیں جیتا، سرور کے بیٹے نے الیکشن نہیں جیتا؟ خٹک ، اسپیکر 

کا بیٹا الیکشن نہیں جیتا۔ مجھے کسی کی پروا نہیں میں خان صاحب کے ساتھ ہوں ۔ میں نے 10سال عمران خان 

کا ساتھ دے کر اپنا مشن پورا کردیا ہے۔اب ہم نے ڈلیور کرنا ہے۔حکمرانی مشکل کام ہے۔میں دن میں 2بار 

ان سے ملنے جاتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ محنت کررہا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شاہد خاقان 

عباسی کا مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ سارے ٹی وی چینلز کو اکٹھا کیا جائے، شاہد خاقان عباسی جہاں 

چاہتے ہیں ، میں ان کے ساتھ ایل این جی پر مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان 

عباسی نے 747جو بیچیں ہیں یہ بھی مناظرے میں آجائے گا، میں کہتا ہوں کہ اس میں بھی اس نے کمیشن 

کھایا ہے ۔یہ بلیو ایئر کہاں سے نکلی ہے؟ معذرت کے ساتھ بڑے خاقان عباسی اردن سے آئے تھے توکیا بلیو 

ایئر ساتھ لیکر آئے تھے؟یہ خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں۔انہوں 

نے کہا کہ ایل این جی سے متعلق تمام دستاویزات خود سپریم کورٹ کی ہدایت پرچیئرمین نیب کے دفتر میں 

دے کرآیا ہوں۔لہذا شاہد خاقان عباسی آئیں اور میرے ساتھ مناظرہ کرلیں وہ بتائیں چین کے دورے سے 

پہلے مناظرہ کرنا ہے یا دورہ چین کے بعد مناظرہ کرنا ہے؟



Sheikh Rasheed Kay Moo Se Sach Nikal Gya. Sheikh Rasheed Kay Moo Se Sach Nikal Gya. Reviewed by Raaztv on October 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.