Daleep Kumar Phephroon Ki Bemari Me Mubtla.


بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر پھیپھڑوں کے انفیکشن کے مر ض میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ان 

کا علاج گھر پر ہی جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ اداکار دلیپ کمار اچانک طبیعت خراب ہوجانے 

کے باعث ممبئی کے معروف لیلاوتی اسپتال میں دوہفتے داخل رہیتھے۔قریبی ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کو سینے 

کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ 

انہیں نمونیہ ہوا ہے۔دلیپ کمار کو دو ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھالیکن افسوس 

ناک بات یہ ہے کہ دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر سے سینے(پھیپھڑوں )کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا ہوگئے 

ہیں۔ اداکار دلیپ کمار کا علاج تاحال ان کی رہائش گاہ پرہی جاری ہے جبکہ ان کے ڈاکڑوں کی جانب سے 

ابھی تک انہیں اسپتال منتقل کرنے کا نہیں کہا گیا ہے
Daleep Kumar Phephroon Ki Bemari Me Mubtla. Daleep Kumar Phephroon Ki Bemari Me Mubtla. Reviewed by Raaztv on October 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.