Imran Khan Nay Shaksht Tasleem kar Li.


 تحریک انصاف کی حکومت نے24ارب روپے گیس چوری کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، جبکہ گیس 

کمپنیوں میں موجودہ گیس چور مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے، عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے قبل عوام 

سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گیس چوری کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے، وزارت پیٹرولیم کے دستاویزات میں 

انکشاف ہوا ہے ملک میں ہر سال24ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہوتی ہے، جبکہ حکومت اس چوری کا 

بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے حالانکہ گیس چوری میں غریب عوام کا کوئی قصور نہیں ہے۔سب سے زیادہ گیس 

چوری سندھ اور کراچی میں ہوتی ہے، دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن میں سالانہ گیس چوری کا تناسب 

13ارب 86کروڑ ہے جبکہ اس چوری کی رقوم حکومت گیس بلوں میں شامل کرکے غریب عوام سے وصول 

کرتی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے صوبوں میں10ارب روپے کی گیس چوری ہر سال کی جاتی ہے، جس کی 

روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی گیس چوری کا بوجھ عوام پر 

ڈال کر اس غریب عوام کا کمر توڑ دی ہے۔گویا یہ کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ میں اپنی شکست تسلیم کر لینے 

کے مترادف ہے۔
Imran Khan Nay Shaksht Tasleem kar Li. Imran Khan Nay Shaksht Tasleem kar Li. Reviewed by Raaztv on October 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.