Shohar Ki Farmabardari .


خاوند کی اجازت کی شریعت میں کتنی اہمیت ہے،اب یہ نہیں کہ اس نے سنا کہ 

والد بیمار ہیں تو وہ نیچے آگئی، نہیں، اس نے اپنے خاوند کی بات کی قدر کی، اور نبی 

کریمؐ کی خدمت میں پیغام بھجوایا کہ میرے خاوند نے مجھے گھر سے نکلتے ہوئے منع 

کر دیا تھا تو اے اللہ کے نبیؐ! کیا اب مجھے نیچے جانا چاہیے؟ نبی کریمؐ نے فرمایا کہ 

نہیں، آپ کے خاوند نے چونکہ آپ کو منع کر دیا تو آپ نیچے نہ آئیں، اب ذرا 

غور کیجئے، نبی کریمؐ خود یہ بات فرما رہے ہیں کہ آپ خاوند کی اجازت کے بغیر 

نیچے 

مت آئیں، چنانچہ وہ نیچے نہ آئیں، جب والد کی وفات ہو گئی تو اس صحابیہ نے پھر 

پیغام بھجوایا،اے اللہ کے نبیؐ! کیا میں اپنے باپ کا چہرہ آخری مرتبہ دیکھ سکتی 

ہوں،میرے والد دنیا سے چلے گئے، میرے لیے کتنا بڑا صدمہ ہے، نبی کریمؐ نے 

پھر فرمایا: چونکہ تمہارے خاوند نے تمہیں روک دیا تھا، اس لیے تم اوپر ہی رہو 

اور اپنے والد کا چہرہ دیکھنے کے لیے نیچے آنا ضروری نہیں، وہ صحابیہ اوپر ہی رہی، 

سوچئے اس کے دل پر کیا گزری ہو گی، کتنا صدمہ اس کے دل پر ہوا ہو گا!اس 

کے والدکا جنازہ پڑھایا گیا، اس کو دفن کر دیا گیا، نبی کریمؐ نے اس بیٹی کی طرف 

پیغام پہنچایا کہ ’’اللہ رب العزت نے تمہارا اپنے خاوند کا لحاظ کرنے کی وجہ سے 

تمہارے باپ کے سب گناہوں کو معاف فرما دیا۔‘‘تو معلوم ہوا کہ آپ اپنے گھر 

میں جو کام بھی کریں خاوند سے اجازت لے لیں۔
Shohar Ki Farmabardari . Shohar Ki Farmabardari . Reviewed by Raaztv on October 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.