Ab acha waqat any wala hia.


اب میں کس پارٹی کا حصہ ہوں؟اچھا وقت آنیوالا ہے۔۔ چوہدری نثار نےشام گئے

دھماکہ خیز اعلان کر دیا ۔۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا

ہے کہ آج بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں ،آنے والے دنوں میں سیاسی لائحہ عمل کا

اعلان کروں گا،جلد اچھا وقت آنے والا ہے، حکومت تمہاری اور وزیر بھی تم خود

ہو، پھر تمہیں منی الیکشن میں 35ہزار ووٹ نہیں ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکنان تیاری کرلیں جلد

اچھا وقت آنے والا ہے۔ نوازشریف اگر میری بات مان لیتے توآج یہ دن نہ دیکھنے

پڑتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں ۔آئندہ چند دنوں میں لائحہ عمل کا

اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمہاری اور وزیر بھی تم خود ہو، پھر

تمہیں ضمنی الیکشن میں 35ہزار ووٹ نہیں ملے۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ

چویدری نثار آج اکوڑہ خٹک میں دار العلوم حقانیہ گئے۔ جہاں پر انہوں نے مولانا


سمیع الحق کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اوردرجات کی بلندی

کے لیے دعا کی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق ایک بہت بڑے محب

وطن تھے اور ان کی ساری زندگی پاکستان کی خدمت کرتے ہوئے گزری۔ پاکستان

کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی اور مولانا سمیع الحق کی مدد درکار ہوئی تو وہ

پیش پیش ہوتے تھے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ان کی شہادت کے پیچھے

کیا محرکات ہو سکتے ہیں؟ تو چوہدری نثار نے کہا کہ اس موقع پر اس متعلق اظہارِ

خیال کرنا مناسب نہیں ہے تاہم میں اتنا کہوں گا کہ جن لوگوں نے بھی یہ غیر انسانی

فعل کیا وہ صرف مولانا سمیع الحق کے دشمن نہیں تھے بلکہ وہ پاکستان اور

انسانیت کے بھی دشمن تھے۔ تاہم بغیر سازش کے اس طرح کا واقعہ نہیں ہوسکتا۔

چوہدری نثار علی خان نے مولانا سمیع الحق کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

حکومتی حالات اور سیاست سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا

کہ اس وقت اس پر گفتگو کرنا مناسب نہیں تاہم حالات قابل تشویش ضرور ہیں۔
Ab acha waqat any wala hia. Ab acha waqat any wala hia. Reviewed by Raaztv on November 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.