Bahir niklnay Se Pehlay Yea Khabar Par Leen.






آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے فوری بعد شروع ہونیوالے احتجاج کا سلسلہ

دوسرے روز بھی جاری ہے اور صوبائی دارلحکومت کے مختلف 39مقامات پر

احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے . پنجاب سیف سٹی اتھارٹی

نے ان 39مقامات کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوںکو شہر کی تازہ صورتحال

کے بارے میں آگاہی دی ہے  جبکہ موٹرویز بھی بند ہیں اور کہیں ٹریفک جام ہے .

  فہرست کے مطابق داتادربار، امامیہ کالونی شاہدرہ ،شاہدرہ موڑ، آزادی فلائی اوور

، فیصل چوک ، قرطبیہ چوک ، بھٹہ چوک ، چونگی امرسدھو، ٹھوکر ملتان روڈ،

رنگ روڈ، سگیاں روڈ، کاہنہ کاچھہ روڈفلائی اوور، رنگ روڈ، مادرملت روڈ،

محافظ ٹاؤن، غازی روڈ، خیابان جناح، کھاڑک نالہ ، ہمدرد چوک، روہی نالہ، عابدی

مارکیٹ، چونگی دوگیج، بمبئے جھگیاں شادباغ رنگ روڈ، لاہور برج پھاٹک،

منٹگمری روڈ، کاہنہ رنگ روڈ، نواں پل مغلپورہ، شاہ کام چوک ، موٹروے ، حاکم

چوک، باگڑیاں چوک، واپڈاٹاﺅن، ڈیفنس سی ، اڈہ پلاٹ، عبداللہ گل انٹرچینج،

گھوڑاچوک ڈیفنس، والٹن روڈ، نیازی شہید چوک اور اچھرہ شامل ہیں. دوسری

طرف موٹروے پولیس  نے کہا ہے کہ تمام موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

ہیں. ہائی وے پر ٹیکسلا،26 نمبر، مندرہ, روات، گجر خان، چکوال موڑ،سوہاوہ،

دینہ، سرائے علمگیر،کھاریاں، گجرات، کامونکی،چن دا قلعہ، راوی ریاں، مریدکے

سادھوکے، کلمہ چوک،پکا میل، چونگ، مولن وال،لوہاراں والہ کھو، سندر، کے

مقامات پر ٹریفک بلاک ہے .
Bahir niklnay Se Pehlay Yea Khabar Par Leen. Bahir niklnay Se Pehlay Yea Khabar Par Leen. Reviewed by Raaztv on November 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.