Bodh Ko chuti ka elaan.


ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کیلئے دیوالی تہوار کے موقع پر 7 نومبر کو چھٹی کا فیصلہ کرلیا 

گیا۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سرکاری 

محکموں میں تعینات ہندو ملازمین کو بروقت تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے تاہم 

تعلیمی بورڈ ملتان، پبلک انجینئرنگ، ڈاکخانہ جات، بہبود آبادی، محکمہ صحت میں متعدد ہندو ملازمین کو تنخواہوں 


اور واجبات کیادائیگیاں ہونا ابھی باقی ہیں، ہندو بالمیک ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر چودھری اعتباری لعل 

نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے ملازمین تہوار دیوالی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے ہندو ملازمین کو 

ایک روز کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔ بیشتر سرکاری محکموں میں ہندو ملازمین کو بروقت 

تنخواہیں ادا کی گئی ہیں تاہم جن محکموں کے ہندو ملازمین کو تنخواہیں اور واجبات تاحال نہیں ادا کئے گئے تو اس 

پر ہمارا مطالبہ ہے کہ آج 5 نومبر تک ہندو ملازمین کو تنخواہیں اور واجبات ادا کئے جائیں۔
Bodh Ko chuti ka elaan. Bodh Ko chuti ka elaan. Reviewed by Raaztv on November 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.