Ek shart par afia sadiqe ko wapis pakistn la saktaty hain.





 بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں ٗ ہماری خواہش اور 

کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ٗ ‘نیب انکوائریز سے تحریک انصاف کا 

کوئی تعلق نہیں ٗپیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک 

ہوں گے ٗپاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں ٗمعیشت 

میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے 

کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو 

سہولت مل جائیگی ٗملکوں کے درمیان سودے نہیں ہوتے، شکیل آفریدی سے 

متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے کہ انہوں نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ٗ 

چودھری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے 

ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممالک کے درمیان سودے نہیں 

ہوتے، شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے ٗ ہم سمجھتے ہیں کہ شکیل 

آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عافیہ 

صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پرکوششیں کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا 

کہ امریکی حکام سے کہاکہ عافیہ صدیقی کوقانونی حق دیاجائے۔ شاہ محمود قریشی نے 

کہاکہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو 

سہولت مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن 

جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے 

کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش 

ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ شاہ 

محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم 

ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے، روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا 

چاہتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا 

تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن 

کاخواہاں ہے ٗ صدراشرف غنی اوروزیرخارجہ سے مذاکرات ہوئے۔وزیر خارجہ نے 

کہا کہ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، 

نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں، نیب آزاد ادارہ 

ہے ہم کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوسکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی 

اور ن لیگ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر خطے کے مفاد 

کیلئے سوچیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے 

حالات ٹھیک ہوں گے، ایران کی پٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہو گی تو قیمتیں بھی متاثر 

ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط 

فہمیاں دور ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برآمدات بہتر ہوں گے تو زرمبادلہ 

میں اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر بہتر ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی 

کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، معیشت میں استحکام آئے گا تو ڈالر کی قیمت کم ہوجائے 

گی۔انہوں نے کہا کہ جتنی فضائی الودگی لاہور میں ہے اور کہیں نہیں، بھارت نے 

دھان جلایا ہے یہ بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے، ماحول کو بہتر کرنے کیلئے حکومت 

ایک ٹھوس پروگرام سامنے لائے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چودھری 

سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔ 
Ek shart par afia sadiqe ko wapis pakistn la saktaty hain. Ek shart par afia sadiqe ko wapis pakistn la saktaty hain. Reviewed by Raaztv on November 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.