Hakoomat bhang k karoobar ki Ijazat de.




سندھ  میں بھنگ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔میرپورخاص میں وکیل کا
 
انوکھا احتجاج ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میرپور خاص پریس کلب کے باہر
 
ایڈووکیٹ امان اللہ سومرو ڈنڈے اور کونڈے کے ساتھ پہنچے، جہاں انہوں نے بھنگ

گھوٹ کر تیار کی اور سبز رنا کے محلول والا ایک گلاس پی گئے۔امان اللہ سومرو

شہر میں سٹامپ وینڈر کا کام کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بھنگ منشیات نہیں بلکہ

جڑی بوٹی ہے، اس میں کوئی بھی کیمیکل نہیں اور نہ ہی نقصان دہ ہے۔ پہلے یہ

چالیس روپے کلو ملتی تھی لیکن اب یہ 12 سو روپے کلو بھی نہیں ملتی۔امان اللہ

سومرو نے بھنگ کی دکانیں کھولنے کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کی

تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں اور انہیں سندھ

ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں یہ


درخواست دی ہے جہاں یہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر سماعت ہے۔واضح رہے حکمت

کی دواؤں میں بھنگ کا استعمال عام ہے جبکہ جدید میڈیسن میں اس کو مضر صحت

سمجھا جاتا ہے۔
Hakoomat bhang k karoobar ki Ijazat de. Hakoomat bhang k karoobar ki Ijazat de. Reviewed by Raaztv on November 08, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.