How much was the patriarch Padukone wearing on the ring?




رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہیں اور شادی کی تقریبا 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کی کومو

لیک پر ہوئیں جس میں فیملی سمیت صرف قریبی لوگوں نے

شرکت کی جن کی تعداد 40تفصیلات کے مطابق شادی کی

تقریب کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا

تھا جبکہ مداح اپنے ستاروں کی تصاویر کیلئے بھی بے قرار

نظر آ رہے تھے تاہم گزشتہ روز جوڑے نے اپنی شادی کی

تصاویر جاری کرکے سوشل میڈیا صارفین کی یہ مشکل بھی

حل کر دی ۔ لیکن جیسے ہی تصاویر جاری ہوئیں تو ان میں

سے ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے لگی اور اس پر

تبصرے بھی شروع ہوگئے ۔ کے قریب تھی ۔ اس تصویر

میںخصوصی بات دپیکا کے ہاتھ میں نظر آنے والی ہیرے کی

انگوٹھی تھی جو کہ منگنی پر پہنی گئی تھی اور بیش قیمتی

ہے اور اب اس کی مالیت بھی سامنے آ گئی ہے جسے سن کر

مداحوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے


مطابق رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند

لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت

سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی

روپے بنتے ہیں۔ دولہا اور دلہن نے بھارت کے نامور ڈیزائنر

سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے زیب تن کیے جبکہ ساتھ ہی

اس ہی ڈیزائنر کی بھاری اور مہنگا ترین زیور بھی پہنا۔یاد

رہے کہ یہ دونوں اداکار 17 نومبر کو بھارت واپس آئیں گے،

جس کے بعد یہ بنگلور اور ممبئی میں اپنے خاندان اور

دوستوں کے لیے شادی کے جشن کی تقریبات منعقد کریں

گے۔

How much was the patriarch Padukone wearing on the ring? How much was the patriarch Padukone wearing on the ring? Reviewed by Raaztv on November 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.