وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کا وسیم اکرم قراردیاجس
پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے تھے لیکن اب خود وسیم اکرم نے بھی
خاموشی توڑدی اور کہا ہے کہ وہ لوگ ہیروز ہیں جنہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ
ملک کے لیے بڑے خواب دیکھے ۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں وسیم اکرم کاکہناتھاکہ
نہیں، میں پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہوں لیکن میں جیتا جاگتا ثبوت ہوں کہ اس سے
فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا بیک گرائونڈ کیا ہے یا آپ کس کلاس سے ہیں، ہیروز
بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ایک میل بھی کئی جوتوں میں چلے اور یہ وہ لوگ
ہیں جنہوں نے اپنے لیے نہیں لیکن ملک کے لیے بڑے خواب دیکھے ہیں۔وسیم
اکرم کا یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں
نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وسیم اکرم اور انضمام الحق سے موازنہ کیا تھا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ کرکٹ میں کھلاڑی منتخب کرتے چلے آئے ہیں اور وہ وسیم
اکرم اور انضمام الحق جیسے بڑے کھلاڑی بنے ہیں، بزدار بھی یہ ثابت کرے گا کہ
انضام اور وسیم اکرم کی طرح یہ بھی میرا بہترین انتخاب تھے۔
No I’m not the Chief Minister of Punjab, but I am living proof that it doesn’t matter what background or socioeconomic class you are from, heroes are ones who have walked a mile in many different shoes and who dreamt big not just for themselves but for their country.— Wasim Akram (@wasimakramlive) November 10, 2018
Imran Khan Kay Bayan Par Waseem Akram nay Hamoshi Tor di.
Reviewed by Raaztv
on
November 12, 2018
Rating:

No comments: