Imran Khan Nay Kay Hoon Shahid afridi ko Tehreek e Insaf Me Kayoon Nahin Liya.




لاہور(نیوزڈیسک) ایک طرف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 

کشمیر پر اپنے متنازعہ بیان کے حوالے سے خبروں میں ہیں تو دوسری طرف سینئر 

صحافی ہارون الرشید نے آفریدی کے تحریک انصاف میں شامل نہ کیے جانے کے 

حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔ہارون الرشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 

کہ انہوں نے کئی سال پہلے عمران خان کو کہا تھا کہ انہیں سیاست میں لایا جائے 

کیونکہ وہ کراچی ، لاہور، پشاور اور راولپنڈی سے 4 نشستیں باآسانی جیت سکتے ہیں 

لیکن عمران خان نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔ ہارون الرشید کے مطابق عمران 

خان نے ان کی تجویز پر کہا تھا کہ” آفریدی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اس 

لیے اسے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے اور دوسری بات یہ بھی ہے کہ وہ گفتگو میں 

محتاط نہیں ہے“۔ کئی برس پہلے عمران خاں سے عرض کیا کہ آفریدی کراچی، 

لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے قومی اسمبلی کی 4 سیٹیں جیت سکتا ہے۔ اس نے کہا: 

ابھی اس میں بہت کرکٹ باقی ہے۔ دوسرے یہ کہ گفتگو میں محتاط نہیں۔ ہارون 

الرشید نے ایک ٹویٹ میں آفریدی کی جانب سے کشمیر پر دیے جانے والے متنازعہ 

بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” اس موضوع پر آدمی کو بات نہیں کرنی چاہیے 

جس کے اور چھور سے واقف نہ ہو، شاہد آفریدی سادہ سا آدمی ہے جو کشمیریوں 

کے قتل پر آزردہ ہے“۔ ہارون الرشید نے شاہد آفریدی کو سیاست کے پیچ و خم 

سے ناآشنا بھی قرار دے دیا۔ اس موضوع پہ آدمی کو بات نہیں کرنی چاہئے، جس 

کے اور چھور سے واقف نہ ہو۔ شاہد آفریدی سادہ سا آدمی ہے۔ کشمیریوں کے 

قتل عام پہ آزردہ۔ رہی سیاست تو اس کے خم و پیچ سے وہ آشنا ہی نہیں۔ یاد رہے 

کہ شاہد آفریدی کی لندن میں دیئے گئے انٹرویو کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو 

وائرل ہورہی ہے جس میں کشمیر کے حوالے سے وہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا نے اسے 

ایک مسئلہ بنادیا ہے حالانکہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کشمیر پاکستان کو 

نہیں چاہیے بھارت کو بھی نہ دو بلکہ یہ ایک ملک بنے،کم از کم انسانیت تو زندہ 

رہے،انسانیت بڑی چیز ہے، کہیں پر بھی انسان مرتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے،پاکستان 

سے تو اپنے چار صوبے سنبھالے نہیں جارہے۔ بعد ازاں شاہد آفریدی نے ٹوئٹ 

کرکے اپنے بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے انٹرویو اور ویڈیو 

کلپ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش 

کیا گیا، میں ملک کے لیے جذباتی ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا 

ہوں۔ انسانیت کا بول بالا اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ،میڈیا پر آنےوالا 

ویڈیو کلپ نامکمل ہے اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں 

کہ میرا بیان توڑ مروڑ کر چلایا جارہا ہے ، کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس پر 

بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے، کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا 

چاہیے، مجھ سمیت تمام پاکستانی آزادی کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور 

کشمیر پاکستان سے ہے۔
Imran Khan Nay Kay Hoon Shahid afridi ko Tehreek e Insaf Me Kayoon Nahin Liya. Imran Khan Nay Kay Hoon Shahid afridi ko Tehreek e Insaf Me Kayoon Nahin Liya. Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.