Imran Khan nay mujay ankh mar kar kaha ..



لاہور (ویب ڈیسک) بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں 

جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوںنے اب پہلی مرتبہ اس راز سے پردہ 

اٹھا دیا ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے کہاں اور کس طرح دوستی ہوئی ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے 


خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے بتایاکہ میں اس وقت بہت چھوٹا تھا جب عمران خان کھیلنے 

کیلئے فریدا آباد آئے اور اس وقت میں انڈر 25 میں بطور اوپننگ بیٹسمین ان کے خلاف کھیل رہا تھا ۔بس 

بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھا ، انتہائی تیز سونگ کرتی ہوئی گیند آئی اور سیدھی میرے پیٹ پر لگی اور میں نیچے گر 

گیا جس کے باعث اور میں درد کے باعث جلیبی کی طرح اکھٹا ہو گیا ۔ عمران خان بھاگے بھاگے میرے پاس 

آئے اور کہا کہ سردار جی ٹھیک ہو ، سانس آرہی ہے ، کہیں گیند کسی غلط جگہ پرتو نہیں لگ گئی ؟ ۔ سدھو 

نے بتایا کہ اس کے بعد عمران خان نے مجھے آنکھ مارتے ہوئے کہا کہ میں اب باونسر نہیں ماروں گا دل اور 

جگر ے کے ساتھ کھیلو۔
Imran Khan nay mujay ankh mar kar kaha .. Imran Khan nay mujay ankh mar kar kaha .. Reviewed by Raaztv on November 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.