Imran Khan nay qoom se kiya wada pora kar diya.




وزارت قانون و انصاف ڈویژن ن عدالتی نظام میں اصلاحات سے متعلق سپریم 

کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ اقدام کامقصد لوگوں کو 

فوری اور سستا انصاف مہیا کرنا ہے، وزیر قانون نے اس سلسلے میں افسران پر 

مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں عدالتی نظام 

میں اصلاحات سے متعلق قانون و انصاف ڈویژن نے رپورٹ پیش کر دی، وزارت 

قانون نے اصلاحات کیلئے 12ستمبر کو ٹاسک فورس تشکیل دی تھی، رپورٹ میں 

کہاگیا کہ وزیر قانوننے تمام متعلقہ افراد اور وزیراعظم سے ملاقات کی، ضابطہ دیوانی 

کیلئے اتفاق رائے پایا گیا، وفاقی حکومت ضابطہ دیوانی کو موجودہ حالات کے 

مطابق ڈھالنا چاہتی ہے، اقدام کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنا 

ہے، وزیرقانون نے اس سلسلے میں افسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی، 


ٹاسک فورس نے ترامیم سے متعلق کام شروع کر دیا ہے، ٹاسک فورس کے چیئرمین 

وزیر قانون ہوں گے، ٹاسک فورس موثر نظام انصاف کا جائزہ لے گی، ججز کی تعداد 

بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔
        

Imran Khan nay qoom se kiya wada pora kar diya. Imran Khan nay qoom se kiya wada pora kar diya. Reviewed by Raaztv on November 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.