Mashhor Sahafi Talat Hussain ka program band.




جیو نیوز نے معروف صحافی طلعت حسین کا پروگرام ’’نیا پاکستان طلعت حسین کے 

ساتھ‘‘ بند کر دیا۔ جب سے پی ٹی آئی کی نئی حکومت آئی ہے تب سے میڈیا کو 

غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے، اس کی بڑی وجہ ایک تو حکومت کا ٹیلی ویژن چینلز 

اور اخبارات کے اشتہارات بند کر دینا ہے اور دوسری طرف ن لیگ دور میں چلنے 

والے اشتہارات کے بلوں کی ٹی وی چینلز اور اخبارات کو ادائیگی نہیں کی گئی، کچھ 

دن پہلے نوائے وقت گروپ نے اپنا ٹی وی چینل ’’وقت نیوز‘‘ بند کر دیا تھا، اسی 

طرح گزشتہ اتوار کو ڈان نیوز نے معروف صحافی نصرت جاوید کی مزید خدمات لینے 

سے معذرت کر لی تھی اور نصرت جاوید کو ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا تھا تاہم نصرت 

جاوید نے فوری طور پر چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ 

معروف صحافی طلعت حسین کو بھی پروگرام کرنے سے جیو انتظامیہ نے روک دیا 

ہے، اس بات کا انکشاف ریحام خان نے اپنے تازہ ٹویٹ میں بھی کیا ہے۔ ریحام 


خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تازہ ترین یہ ہے کہ اینکر طلعت حسین کو جیو نیوز 

کی طرف سے حادثہ پیش آیا ہے، اب اس کی نسبت شمالی کوریا زیادہ لبرل نظر آتا 

ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل 

ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے۔‎
Mashhor Sahafi Talat Hussain ka program band. Mashhor Sahafi Talat Hussain ka program band. Reviewed by Raaztv on November 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.