امسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور نوازشریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری
نثار نے اپنے قائد کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع
الحق کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد چوہدری نثار واپس جانے لگے تو صحافیوں
نے انہیں گھیر لیا۔اس دوران میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے
ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک
دوسرے کو راستہ دینا ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے چوہدری نثار سے میاں
نوازشریف سے متعلق سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے آپ انتظار کریں گے؟۔
چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں
ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک
دوسرے کو راستہ دینا ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے چوہدری نثار سے میاں
نوازشریف سے متعلق سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے آپ انتظار کریں گے؟۔
چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں
نوازشریف آرہے ہیں۔جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میری جانب سے آپ
انہیں سلام کہہ دینا۔ چوہدری نثار ٹیکسلا ( آئی این پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار
علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو کچھ کیاگیا ، بہت ساری باتیں کر سکتا ہوں
امیدوار کے وزیر بننے کے بعد ضمنی الیکشن میں35 ہزار کی کمی لوگوں کو بہت
کچھ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ میدان میں میں نہیں ایک نو وارد امیدوار
تھا،زبان بند کر کے بھی نہیں بیٹھ سکتا، اور وقتی اونچ نیچ سے گھبرانے والا بھی
نہیں،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،عوام پر امید رہیں اچھا وقت ضرور آئے
گا،آج بھی استقامت کیساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہوں،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ
رہے حلقہ میں میرا گروپ اور دھڑا قائم ہے۔ واہ کینٹ میں ملک سعید نواز کے ڈیرہ
لوسر شرفو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ
حلقہ میں ضمنی الیکشن کے دوران میں لندن میں تھا بہت سارے دوستوں نے ووٹ
ڈالنے کی بابت مجھ سے رابطہ کیا میں نے کوئی جواب نہ دیا،جسکی وجہ سے
اکثریت نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا،تاہم وقت گزر گیا میرا کسی سے کوئی گلہ
نہیں،میں نے زندگی کے 35 سال اس حلقہ میں سیاست کی جو کچھ کیا اپنے ضمیر
اور ایمان کے مطابق کیا ۔
Kon hian Miyaan sahib?
Reviewed by Raaztv
on
November 07, 2018
Rating:
No comments: