Mobile Phone Sim band karne ka faisla.




نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی موبائل کمپنیزائیرٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا نے کم

ریچارج کرانے والے صارفین کے نمبر بندکرنے کا عندیہ دیدیا،اس فیصلے سے

25کروڑ سمیں بلاک ہوجائیں گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق ووڈافون، آئیڈیا اور

بھارتی ائیرٹیل نے 2 جی کی25 کروڑ موبائل کنکشن کو بند کرنے کی منصوبہ بندی

شروع کردی ۔ 250 ملین صارفین ایک ماہ میں 35 روپئے سے بھی کم کا ریچارج

کراتے ہیں۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرٹیل کے پاس ایسے 100 ملین صارفین

اور ووڈافون کے پاس تقریباً 150 ملین صارفین ہیں جو ماہانہ35 روپے سے بھی کم

کا ریچارج کراتے ہیں لہذاکمپنی نے کم از کم 35 روپئے کا ریچارج کرانالازمی

کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابھی کمپنیوں کو ان صارفین سے 10 روپئے کا اے آر پی یو

100ملتا ہے۔ اگر کم از کم ریچارج یہی رہتاہے تو بھارتی ائیرٹیل کو ان سے


کروڑروپے کی ماہانہ آمدنی حاصل ہوگی۔کمپنیوں کا خیال ہے کہ اگر اس میں سے

آدھے صارفین بھی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور 35 روپئے کا چارج کراتے

ہیں تو انہیں ایک ماہ میں 175 کروڑ روپئے کی آمدنی ہو گی۔
Mobile Phone Sim band karne ka faisla. Mobile Phone Sim band karne ka faisla. Reviewed by Raaztv on November 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.