تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی
مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج
تھے۔مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ
رائیونڈ مرکز سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں عالمی تبلیغی اجتماع کا پنڈال ہوتا
ہے وہاں ادا کی جائے گی۔وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔مولانا عبدالوہاب
نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا
ہوئے۔حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین کی اشاعت کے لیے وقف
کر رکھی تھی۔
Tbilisi Jamayt Kay Ameer Haji Abdul Wahab Inteqal Kar Gaye.
Reviewed by Raaztv
on
November 18, 2018
Rating:

No comments: