وہ خاتون جس نے 28 سال سے بال نہیں کٹوائے اور اب یہ زلفیں اس کے قد سے بھی زیادہ طویل ہوچکی
ہیں۔یوکرائن سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الینا کرواسینکو ایک کامیاب کاروباری خاتون اور 6 سالہ جڑواں بچوں
کی ماں ہیں۔الینا نے آخری بار اپنے بال 5 سال کی عمر میں کٹوائے تھے وہ بھی والدین نے زبردستی کی تھی،
اس کے بعد سے وہ انہیں بڑھا رہی ہیں اور اب ان کی لمبائی 2 میٹر یا ساڑھے 6 فٹ ہوچکی ہے۔وہ فخر سے
کہتی ہیں ‘ دنیا میں قدرتی اور لمبی زلفوں کی مالک خواتین سے زیادہ خوبصورت کچھ نہیں’۔الینا کے بقول ان
کے خوبصورت بالوں کا راز 3 ہفتوں میں بس ایک بار انہیں دھونا ہے ‘میں انہیں کم دھوتی ہوں کیونکہ مجھے
لگتا ہے کہ مصنوعات ان کے لیے بہتر نہیں اور ان کے استعمال سے بال ہلکے اور ان کی نشوونما رک سکتی
ہے’۔انہوں نے بتایا ‘ میں بس قدرتی اشیا اور تیل استعمال کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ اس سے بالوں کی چمک
برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے’۔الینا بچوں کی تقاریب کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی چلارہی ہیں اور وہ خود کو
افسانوی کردار روپنزیل سے ملانے پر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا ‘میں عام طور پر اپنے بالوں کو باندھ
کر رکھتی ہوں مگر جب انہیں کھولا چھوڑتی ہوں تو بہت زیادہ توجہ ملتی ہے اور لوگ اکثر تصاویر کھینچتے ہوئے
مجھے روپنزیل کہتے ہیں جو کہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے’۔ویسے الینا اکثر اپنے بالوں کے سرے کاٹیتی ہیں مگر
ان کی تراش خراش کی اجازت کسی صورت نہیں دیتیں۔
6 Bachon ki maa ne jism ka hissa bada kar liya.
Reviewed by Raaztv
on
December 19, 2018
Rating:
No comments: